بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو گھر میں ملازم رکھنا


سوال

ہندو  یا  عیسائی ملازم کو گھر میں رکھنا کیسا ہے? اور کیا ان سے برتن دھلوائے جا سکتے ہیں؟

جواب

غیر مسلم کو  گھر میں ملازم رکھنا جائزہےاور برتن بھی دھلوائے جاسکتے ہیں۔ گھر میں رکھنے سے مراد اگر مستقل یا کافی وقت کے لیے گھر کے اندر اس کا رہنا ہو تو دیگر شرعی احکام (مثلاً: پردے وغیرہ ) کی پاس داری بھی کرنی ہوگی، البتہ مسلمان ملازم کو ترجیح دینا زیادہ  بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں