بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کا مسجد میں نماز میں شامل ہونا


سوال

اگر کوئی کافر ہماری اقتدا میں نماز ادا کرے تو ہماری نماز میں کوئی خلل واقع ہوگا یا نہیں اگر نہیں ہوگا؟

جواب

غیر مسلم پاکی کی حالت میں مسلمانوں کی مسجد میں داخل ہوسکتاہے،  نیز اگر وہ مسلمانوں کے ساتھ نماز میں شامل ہوکر مسلمانوں کی مانند نماز کے ارکان ادا کرتاہے تومسلمان نمازیوں کی نماز میں اس سے کوئی خلل واقع نہیں ہوتا۔  البتہ یہ واضح رہے کہ غیر مسلم مسجد میں داخل ہوکر اپنے مذہب کے مطابق عبادت نہیں کرسکتا۔ البحرالرائق میں ہے :

"وفي الحاوي: ولا بأس أن يدخل الكافر وأهل الذمة المسجد الحرام وبيت المقدس وسائر المساجد؛ لمصالح المسجد وغيرها من المهمات". (15/8)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200635

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں