بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کا دینِ اسلام قبول کرنا


سوال

غیر مسلم کے لیےمسلمان بننے کا طریقہ کیا ہے؟ 

جواب

اگر غیر مسلم دینِ اسلام قبول  کرتا ہےتو وہ اپنے سابقہ دین سے براءت کا اظہار  کرنے اور  کلمہ پڑھنے سے مسلمان ہوجائے گا۔ جس شخص کے ہاتھ پر وہ ایمان قبول کرے بہتر ہے کہ وہ کلمۂ شہادت کے اقرار کے ساتھ ساتھ  ایمانِ مفصل کے مضامین کا بھی اس سے اقرار کروالے، اور ایمان قبول کرنے کے بعد اسے اسلام کے بنیادی اَحکام، خصوصاً نماز کے طریقے اور بنیادی ضروری مسائل کی راہ نمائی کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200813

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں