بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم فقیر کی مدد کرنا


سوال

    کیا غیر مسلم کی مدد کرسکتے ہیں ؟ مثلاً: کسی غیر مسلم فقیر کو پیسے دے سکتے ہیں؟

جواب

غیر مسلم اگر ضرورت مند ہو تو اس کو زکاۃ  دینا تو جائز نہیں ہے، البتہ  نفلی صدقات وغیرہ   سے ان کی مدد کرنا  جائز ہے۔

عن إبراهیم بن مهاجر قال: سألت إبراهیم عن الصدقة علی غیر أهل الإسلام، فقال: أما الزکاة فلا، وأما إن شاء رجل أن یتصدق فلا بأس۔ (المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الصدقة یعطي منها أهل الذمة۶؍۵۱۳ رقم:۱۰۴۱۰) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200526

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں