اگر کوئی غیر مسلم سلام کرے تو اس کا جواب دینا چاہیے کہ نہیں؟
اگر کوئی غیر مسلم سلام کرے تو اس کا جواب دینے میں حرج نہیں ہے، البتہ غیر مسلم کو جواب دیتے ہوئے صرف'' وعلیکم '' کہنا چاہیے۔
الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (6 / 412)
'' ولو سلم يهودي أو نصراني أو مجوسي على مسلم فلا بأس بالرد، ( و ) لكن ( لا يزيد على قوله وعليك )، كما في الخانية'' ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200550
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن