میں موبائل میں بھی اکثر قرآن پاک پڑھتا ہوں،جو قرآن پاک کی ایپ ہے وہ مجھے ہماری مسجد کے امام صاحب نے شیئر کی تھی، ایپ کا لنک یہ ہے https:j29z3.app.goo.glikhig اس میں یہ لکھا ہے کہ یہ ایپ اسلامک اسکالرز سے تصدیق شدہ ہے،لیکن یہ نہیں لکھا کہ کون سے اسلامک اسکالرز؟ اگر آپ کے دارالعلوم سے کوئی قرآن پاک کی ایپ تصدیق شدہ ہو تو براہِ کرم مجھے شیئر کیجیے!
ہماری جامعہ یا دارالافتاء سے اب تک اس قسم کی کسی ایپ کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم ایک مستند قرآنی ایپلی کیشن پر ہمارے ادارے کی طرف سے کام جاری ہے، ان شاء اللہ عن قریب جامعہ کی طرف سے قرآن مجید کی ایپلی کیشن لاؤنج کردی جائے گی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200888
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن