بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر قانونی سافٹ ویئر انسٹال کرنا


سوال

میں چاہتا  ہوں  کہ میں آن لائن کمائی کروں جو کہ آج کل کافی لوگ کرتے ہیں ،اس مقصد کے لیے مجھے ایسے سافٹ وئیر استعمال کرنے پڑ رہے ہیں جو کہ بہت مہنگے ہیں اور ان کو غیر قانونی ذرائع سے انسٹال کیے جاتے ہیں، کیا اس طریقے سے کمائی حلال ہے اور اگر اس طریقہ سے پیسے کمالیے گئے ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر غیر قانونی سافٹ ویئرز انسٹال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ سافٹ ویئر انسٹال کرنا جن کے حقوق محفوظ ہوں تو انہیں سی ڈی یا کسی ویب سائٹ سے حاصل کرکے انہیں انسٹال کرنے کی اجازت ہے، پھر ان سافٹ ویئرز کے ذریعہ پیسے کمانا حلال ہے، تاہم احتیاط کے خلاف ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه: لايجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة."

( كتاب البيوع ۴/ ۵۱۸ ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں