بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر شادی شدہ مرحوم کے ترکہ کا حق دار کون ہو گا؟


سوال

حال ہی میں ہمارے ایک عزیز کی وفات ہوئی ہے جنہوں نے اپنے پیچھے کچھ مالی اثاثے اور جائیداد چھوڑی ہے۔ مرحوم غیر شادی شدہ تھے، اِس لیے انہوں نے اپنے پیچھے کوئی بیوی چھوڑی ہے، نہ کوئی اولاد۔ اُن کے والدین اور اکلوتی بہن پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔ مرحوم نے اپنے بعد جو اعزہ واقارب بقید حیات چھوڑے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:

۱۔ ایک ماموں۔ ۲۔ دو خالائیں۔ ۳۔ تین وفات پائے ہوئے چچاؤں کی اولاد۔ ۴۔ ایک وفات پائی ہوئی پھوپھی کی اولاد۔ 5۔ تین وفات پائی ہوئی خالاؤں کی اولاد۔

مذکورہ بالا صورتِ حال میں دین وشریعت کی رو سے اِس میت کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی اور اِس کے حق دار مرحوم کے کون اعزہ ہوں گے؟ 

جواب

آپ نے مرحوم اور ان کے ورثاء کی جو تفصیل ذکر کی ہے اس کے مطابق مرحوم کی جملہ  جائیداد کے مستحق ان کے چچا  کی اولاد ہو گی اور وہ عصبہ ہونے کی حیثیت پورا مال وصول کریں گے۔ اگر مرحوم پر قرض ہے تو اس کی ادائیگی کے بعد اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکے سے نافذ کرنے کے بعد باقی کل ترکے کو مرحوم کے چچا زاد بھائیوں میں ان کی تعداد کے مطابق برابر برابر تقسیم کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200676

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں