بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غلطی سے قرآن پاک گرجائے


سوال

قرآنِ  کریم تلاوت کے دوران نادانستہ اگر نیچے گر جائے تو اس کا کیا کفارہ یا تلافی ہے؟

جواب

اگر غلطی سے بلاقصد و ارادے کے قرآنِ پاک ہاتھ سے گرجائے تو اس پر مؤاخذہ نہیں،  تاہم اس بے احتیاطی اور غفلت کی وجہ سے اللہ تعالی کے حضور توبہ و استغفار کرلینا چاہیے۔  (کفایت المفتی، کتاب العقائد 1 / 130 ط: دار الاشاعت) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں