بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غلام احمد قادیانی کو غلام احمق کہنا


سوال

غلام احمد قادیانی کو اگر کوئی شخص غلام احمق قادیانی  لکھے تو شرعی طور پر کوئی حرج تو نہیں؟

جواب

اگر کوئی شخص غلام احمد قادیانی کے ختمِ نبوت کے دعویٰ اور اس کے اعمال کے پیشِ نظر اُسے احمق کہتا ہے تو اس کو ناجائز نہیں کہا جائے گا، لیکن ایسا کرنا دعوتی اور اخلاقی نقطۂ نظر سے مناسب نہیں، نیز وہ اس کے بدلے میں ہمارے بزرگوں اور دینی راہ نماؤں کو برا بھلا کہیں گے، جیسا کہ قرآنِ مجید نے مشرکوں کے معبودانِ باطلہ کو گالیاں دینے سے منع کیا ہے اور اس کی وجہ یہ بیان کی کہ مشرکین اس کے بدلے میں ضد میں اللہ تعالیٰ کو  برا بھلا کہیں گے، لہذا غلام احمد قادیانی کو غلام احمق قادیانی نہ کہنا ہی مناسب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200472

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں