بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غصہ دور کرنے کی دعا


سوال

والد صاحب کو بہت غصہ آتاہے،معمولی بات پر لعن طعن کرناشروع کردیتے ہیں،جس سے گھر کاسکون ختم ہوجاتاہے،غصہ ختم کرنے کے لیے کوئی دعابتلادیں۔

جواب

غصہ کے وقت ’’اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم‘‘ پڑھنا چاہیے،حدیث شریف میں ہے اس سے غصہ ٹھنڈاپڑجاتاہے۔(معارف الحدیث 5/157)نیزقرآن کریم کی آیت ’’ وَالْكٰظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ ۭ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ ‘‘(آل عمران 134)پڑھتے رہناچاہیے۔اوریہ آیت کریمہ غصہ کے علاج کے لیے پانی پر دَم کرکے بھی پلاسکتے ہیں۔(قرآنی مستجاب دعائیں)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143806200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں