بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کے مستحبات


سوال

غسل کے مستحب کیا ہیں؟

جواب

1۔ برہنہ حالت میں غسل کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کرے۔
2۔  پانی بہت زیادہ نہ بہائے اور نہ بہت کم لے کہ اچھی طرح غسل نہ کرسکے۔
3۔  ایسی جگہ غسل کرے کہ کوئی نہ دیکھے۔
4 ۔غسل کرتے وقت باتیں نہ کرے۔ 
5 ۔غسل کے بعد کسی کپڑے سے اپنا بدن پونچھ ڈالے۔
6 ۔بدن ڈھکنے میں بہت جلدی کرے یہاں تک کہ اگر وضو کرتے وقت پاؤں نہ دھوئے ہوں تو غسل کی جگہ سے ہٹ کر پہلے اپنا بدن ڈھکے پھر دونوں پاؤں دھوئے۔ 
اگر تنہائی کی جگہ ہو جہاں کوئی نہ دیکھ سکے تو ننگے ہوکر نہانا بھی درست ہے، چاہے کھڑے ہوکر نہائے یا بیٹھ کر اور چاہے غسل خانہ کی چھت ہو یا نہ ہو لیکن بیٹھ کر نہانا بہتر ہے؛ کیوں کہ اس میں پردہ زیادہ ہے۔ ناف سے لے کر گھٹنے کے نیچے تک دوسرے کے سامنے بدن کھولنا نا جائزاورگناہ ہے۔( تسہیل بہشتی زیور)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں