بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کی سنتیں


سوال

غسل کی سنتیں کیا ہیں؟

جواب

غسل کی سنتیں درج ذیل ہیں:

(۱) تین مرتبہ دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا (۲) استنجا کرنا اور جس جگہ بدن پر نجاست لگی ہو اسے دھونا (۳) ناپاکی دور کرنے کی نیت کرنا (۴) پہلے سنت کے مطابق وضو کرلینا (۵) تمام بدن پر تین بار پانی بہانا۔ 

چوں کہ غسل سے پہلے سنت کے مطابق وضو کرنا بھی سنت ہے، اس لیے وضو کی جتنی سنتیں ہیں ان کی رعایت کرنا بھی غسل کی سنتوں میں شمار کیا گیا ہے، البتہ غسل میں اعضاء دھونے کی ترتیب مختلف ہے، نیز غسل میں استقبالِ قبلہ منع ہے۔ (درمختار مع ردالمحتار) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200685

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں