بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کا طریقہ


سوال

مجھے غسل کاطریقہ بتادیں۔

جواب

پہلے استنجاء کیاجائے پھرجسم کے کسی حصہ پراگرنجاست لگی ہوتواسے صاف کیاجائے،پھروضوکیاجائے،اس کے بعدپورے بدن پرپانی اس ترتیب سے بہائے کہ پہلے سرپر،پھردائیں کندھے پر،پھربائیں کندھے پر،پھرسارے جسم پر۔غسل کے تین فرائض ہیں،کلی کرنا،ناک کے نرم حصے سے سخت حصے تک پانی پہنچانا،سارے بدن پرپانی بہانا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143709200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں