بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل میں نیت کا حکم


سوال

غسل میں نیت کا کیا حکم ہے؟

جواب

 غسل صحیح ہونے کے لیے نیت کرنا فرض نہیں ہے، اس لیے اگر نیت کے بغیر غسل کیا گیا تو غسل صحیح ہو جائے گا۔ البتہ نیت کر کے  غسل کرنا چوں کہ سنت ہے؛ اس لیے نیت کرنے کی صورت میں ثواب بھی ملے گا اور نیت نہ کرنے کی صورت میں ثواب نہیں ملے گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 14)

'' يسن أن يبدأ بالنية بقلبه، ويقول بلسانه: نويت الغسل؛ لرفع الجنابة أو للجنابة''. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 104)

"يسن في الاغتسال اثنا عشر: " الأول ": الابتداء بالتسمية"؛ لعموم الحديث: "كل أمر ذي بال"، "و" الابتداء بـ "النية"؛ ليكون فعله تقرباً يثاب عليه كالوضوء، والابتداء بالتسمية يصاحب النية؛ لتعلق التسمية باللسان والنية بالقلب".

الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي (1/ 527)

'' وأوجب الجمهور (غير الحنفية) النية للغسل كالوضوء ؛ للحديث: «إنما الأعمال بالنيات».

والابتداء بالنية عند الحنفية سنة؛ ليكون فعله تقرباً يثاب عليه، كالوضوء''. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں