بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل خانہ میں پیشاب کرنے کا حکم


سوال

آج کل غسل خانہ میں پیشاب کرنا کیسا ہے ضرورت کے وقت؟ کیوں کہ رات کو ٹھنڈ زیادہ ہونے کے وجہ سے دور باتھ روم تک نہیں جا سکتے . اس وجہ سے غسل خانہ میں پیشاب کرنا کیسا ہے؟

جواب

غسل خانہ میں پیشاب نہیں کرنا چاہیے، اس سے عموماً وسوسہ کا مرض لاحق ہوجاتا ہے، اگر کبھی مجبوری کی وجہ سے غسل خانہ میں پیشاب کردیا ہو  تو غسل سے پہلے اچھی طرح پانی بہا کر اس کو  پاک کرلینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں