بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل جنابت میں تاخیر


سوال

احتلام یا منی نکلنے کے بعد انسان کسی عذر کی وجہ سے بخار یا سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے غسل میں تاخیر کر سکتا ہے؟ کچھ کھا پی سکتا ہے؟ وقتی طور پر بندہ خود کو پاک کیسے کر سکتا ہے؟ 

جواب

احتلام یا منی نکلنے کے بعد غسل کرنا فی الفور ضروری نہیں تاخیر کی گنجائش ہے اور کھا پی بھی سکتا ہے، البتہ اتنی تاخیر کرنا کہ جس سے نماز کا وقت نکل جائے باعثِ گناہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں