بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غریب بہن کو زکاۃ دینا


سوال

کیا اپنی غریب بہن کو زکاۃ دی جاسکتی ہے ؟

جواب

جی! بہن اگر مستحقِ زکاۃ ہو (یعنی اس کے پاس اتنا زیور یاضرورت سے زائد مال یا سامان موجود نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابرہو، اور وہ سید/ ہاشمی نہ ہو) تو  اس کو زکاۃ دینا شرعاً جائز ہے ،بلکہ حد یث مبارک کی رو سے اس میں دو اجر ہیں: ایک ادائے فریضہ کا، دوسر ا صلہ رحمی کا۔  البتہ اگر بہن زیرِ کفالت ہے تو واجب نفقہ زکات سے دیناجائز نہیں ہوگا، واجب نفقہ سے زائد رقم یا کوئی چیز  اگر بہن کو زکات میں دے تو اسے مالک بناکر دیتے وقت بتادے کہ اسے مشترکہ خرچ میں شامل نہ کرے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202140

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں