بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

"عین" سے شروع ہونے والے چند نام


سوال

میرا بیٹا 30-8-2018 کو پیدا ہوا الحمدللہ، مجھے اس کا نام عین سے رکھنا ہے!

جواب

"عین" سے شروع ہونے والے چند اچھے نام درج ذیل ہیں:

عمر، عمیر،عمار،عارج،عادل،عابد،عاطف،عبّاد،عاکف،عاقل،عامر۔

واضح رہے کہ عامۃ الناس میں ایک غلط رسم چل پڑی ہے کہ تاریخِ پیدائش کے اعتبار سے بچے کا نام اور حرف نکالا جاتاہے، اور اس کے پس منظر میں بعض توہمانہ نظریات ہوتے ہیں، ان چیزوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے، نام رکھنے کے سلسلے میں آپ ﷺ کی تعلیم یہ ہے کہ اولاد کے اچھے نام رکھے جائیں۔ انبیاءِ کرام علیہم الصلوات والتسلیمات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام سب سے زیادہ پسندیدہ اور اچھے ہیں؛ لہٰذا ان میں سے کوئی نام یا اچھے معنی والا نام رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202287

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں