بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیسائی میاں بیوی اکٹھے اسلام قبول کرلیں تو تجدیدِ نکاح کا حکم


سوال

عیسائی میاں بیوی اکٹھے ایمان لے آئیں تو ان کو نکاحِ جدید کرنا ہوگا یا نہیں؟ 

جواب

ایسے غیر مسلم میاں بیوی جن کا نکاح ان کے اپنے مذہب کے مطابق درست ہو، اگر وہ دونوں اکٹھےاسلام لائیں  تو ان کا  سابقہ نکاح برقرار  رہے گا اور دوبارہ نکاح کرنا ضروری نہیں، اسلام لانے کے بعد بلا تجدیدِ نکاح دونوں میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں،   بشرطیکہ وہ دونوں آپس میں محرم نہ ہوں؛ کیوں کہ مجوسیوں (آتش پرستوں) کے نزدیک محرم سے بھی نکاح درست ہے۔

"أسلم المتزوجان بلا سماع شهود أو في عدة کافر معتقدین ذلك أقرا علیه؛ لأنا أمرنا بترکهم وما یعتقدون ..." الخ. [رد المحتار: ٢/ ٤٢٠] فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144103200751

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں