بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیدین کی نماز کے مستحب اوقات


سوال

عیدالفطر کی نمازکاسنت وقت کیاہے؟ حوالہ بھی دے دیں!

جواب

عیدین کی نماز کا وقت  سورج طلوع ہوکر ایک نیزہ کے بقدر بلند ہونے کے بعد(یعنی اشراق کے وقت) سے زوال تک  ہے، زوال کے بعد عیدین کی نماز درست نہیں، البتہ عید الفطر کی نماز میں اول وقت سے قدرے تاخیر کرنا مستحب ہے تاکہ لوگ نماز عید سے قبل صدقہ فطر ادا کرلیں، جب کہ عید الاضحی کی نماز میں جلدی کرنا مستحب ہے تاکہ نماز سے فارغ ہو کر جلد قربانی کرسکیں۔ جیساکہ ''طحطاوی علی مراقی الفلاح'' میں ہے:

'' يستحب تعجيل الإمام الصلاة في أول وقتها في الأضحي و تاخيرها قليلاً عن أول وقتها في الفطر، بذلك كتب رسول الله صلي الله عليه وسلم إلي عمرو بن حزم و هو بنجران: عجل الأضحي و أخر الفطر، قيل: ليؤدي الفطر، و يعجل إلی التضحية''. (كتاب الصلاة، باب أحكام العيدين، ط: قديمي)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200573

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں