بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عیدی کی شرعی حیثیت


سوال

عید والے دن عیدی دینا کیسا ہے ؟ عیدی کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ یہ سوچ کر عیدی دینا کہ سال میں ایک موقع ہوتاہے اس میں عیدی دے کر بچوں کو خوش کردیاجائے، اس سوچ سے عیدی دینا کیساہے ؟ شرعی اعتبار سے وضاحت فرمادیں!

جواب

 عیدی دینادرست ہے، اس کی حیثیت  تحفہ اورہدیہ کی ہے، اورہدایا اورتحائف دینے کا حکم ہے۔اس سوچ سےبچوں کو ، ماتحتوں کو ، ملازموں کوعیدی دینا کہ وہ خوش ہوں گے نہ صرف جائز بلکہ کارِثواب ہے۔

 

'' سير أعلام النبلاء'' ط الحديث (5/ 529)

''وقال أحمد بن عبد الله العجلي: ۔ ۔ ۔ وبلغنا أن حماداً كان ذا دنيا متسعة، وأنه كان يفطر في شهر رمضان خمس مائة إنسان، وأنه كان يعطيهم بعد العيد لكل واحد مائة درهم''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200887

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں