عید کے دنوں میں بچوں کو جو عیدی دی جاتی ہے اس کی شرعی کیا حیثیت ہے؟ اور اگر کوئی ہمارے بچوں کو عیدی دےدے تو وہ ہم پر قرض تو نہیں؟
لازم سمجھے بغیر محض خوشی کے اظہار کے لیے بچوں کو عیدی دینے کی حیثیت تحفہ کی ہے، اس بارے میں ہدیہ اور تحفہ کے احکام جاری ہوں گے۔ اسے قرض سمجھنا غلط ہے۔نیز قرض سمجھ کر اس کا لین دین کرنے میں سود کے کبیرہ گناہ میں مبتلا ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔ اس لیے اگر استطاعت ہو تو دوسروں کے بچوں کو عیدی دیں، اگر استطاعت نہ ہو تو نہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200061
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن