بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید کی نماز میں پہلی رکعت کی تکبیرات چھوٹ جائیں تو کیا کرے؟


سوال

 عیدین کی نماز میں چھ زائد تکبیریں واجب ہیں،  اگر کسی سے صرف پہلی 3 تکبیریں چھوٹ جائیں باقی پوری نماز مل جائے تو نمازی کیا کرے؟

جواب

عید کی نماز میں پہلی رکعت کی  تکبیراتِ زوائد کے بعد شامل ہونے والے شخص کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ  تکبیرِ تحریمہ کہنےکے بعد تکبیراتِ زوائد کہے، اگرچہ امام قراءت شروع کر چکا ہو اور اگر امام رکوع میں جا چکا ہو اس کے بعد نماز میں شامل ہوا تو  وہ رکوع میں جا کر زائد تکبیریں کہہ لے۔  

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 173،174):
’’(ولو أدرك) المؤتم (الإمام في القيام) بعدما كبر (كبر) في الحال برأي نفسه؛ لأنه مسبوق.

(فلو لم يكبر حتى ركع الإمام قبل أن يكبر) المؤتم (لا يكبر) في القيام (و) لكن (يركع ويكبر في الركوع) على الصحيح؛ لأن للركوع حكم القيام فالإتيان بالواجب أولى من المسنون‘‘.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200742

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں