بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عید والے دن مسجد کے اندر امام صاحب کو عید کی مبارکی دینا


سوال

عید والے دن مسجد کے اندر امام صاحب کو عید کی مبارکی دینا یا آپس میں ایک دوسرے کو مبارکی دینا کیسا ہے؟

جواب

عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دینا یعنی عید مبارک کہنا خواہ مسجد میں ہو یا مسجد سے باہر، یہ جائز بلکہ مستحب عمل ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کو یہ دعا دیتے تھے کہ «تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ»۔ لیکن ایسا کرنا  لازم یا واجب نہیں ؛  لہذا اس کو لازم اور ثواب سمجھ کر کرنا بدعت ہے۔

باقی عید کے موقع پر عید کی مبارک باد دینے کیلے گلے ملنا  رسول اللہ ﷺ یا صحابہ سے ثابت نہیں؛  لہذا اس کو ثواب سمجھ کرگلے ملنا بھی بدعت ہے۔البتہ اگر کوئی لازم نہ سمجھتے ہوئے مل لے تو حرج نہیں۔

نیز  عید کی نماز کے بعد تمام لوگوں  کا سلام پھیرتے ہی آپس میں گلےملنا بعض اوقات مسجد کی بے ادبی باعث ہوتا ہے جس سے مسجد میں شور و شغب ہوتا ہے،  اس سے بچنا ضروری ہے۔

"قال المحقق ابن أمیر الحاج: بل الأشبه أنها جائزة مستحبة في الجملة، ثم ساق آثاراً بأسانید صحیحة عن الصحابة في فعل ذلک، ثم قال: والمتعامل في البلاد الشامیة، والمصریة «عید مبارک علیک»، ونحوه، وقال: یمکن أن یلحق بذلک في المشروعیة والاستحباب لما بینهما من التلازم، فإن من قبلت طاعته في زمان کان ذلک الزمان علیه مبارکاً علی أنه قدورد الدعاء بالبرکة في أمور شتی، فیؤخذ منه استحباب الدعاء بها هنا أیضاً". (شامي، کتاب الصلاة، باب العیدین، مطلب: یطلق المستحبعلی السنة و بالعکس، زکریا ۳/۵۰، کراچي ۲/۱۶۹)

"عن أدهم مولی عمر بن عبد العزیز، قال: کنا نقول لعمر بن عبد العزیز في العیدین: «تقبل الله مناومنک یاأمیر المؤمنین»، فیرد علینا و لاینکر ذلک علینا". (شعب الإیمان للبیهقي، باب في الصیام في لیلة العیدین ویومها ۳/۳۴۵، رقم:۳۷۲۰)

"المعانقة بعد صلاة العیدین من البدع المذمومة المخالفة للشرع، واﷲ أعلم". (عون المعبود، کتاب الأدب، باب في المصافحة تحت رقم الحدیث: ۵۲۱۱، مکتبه دارالکتب العربیة ۴/۵۲۱)

"عن أنس قال: کان أصحاب النبي صلی الله علیه وسلم إذا تلاقوا تصافحوا، وإذا قدموا من سفر تعانقوا". (المعجم الأوسط للطبراني، دار الکتب العلمیة بیروت ۱/۴۱، رقم: ۹۷، إسناده صحیح، انظر مجمع الزوائد ۸/۳۹)
"عن عائشة قالت: قدم زید بن حارثة المدینة ورسول الله صلی الله علیه وسلم في بیتي، فأتاه، فقرع الباب، فقام إلیه رسول الله صلی الله علیه وسلم عریانًا یجرُّ ثوبه، واﷲ مارأیته عریاناً قبله ولابعده، فاعتنقه وقبله". (سنن الترمذي، کتاب الآداب، باب ماجاء في المعانقة والقبلة، ۲/۱۰۲، رقم: ۲۷۳۲)
"عن عون بن أبي جحیفة عن أبیه، قال: لما قدم جعفر من هجرة الحبشة تلقاه النبي صلی الله علیه وسلم فعانقه و قبل مابین عینیه". الحدیث (المعجم الکبیر للطبراني ۲/۱۰۸، رقم:۱۴۷۰، المصنف لابن أبي شیبة، مؤسسة علوم القرآن ۱۳/۱۸۸، رقم:۲۶۲۴۳)

’’ المدخل ‘‘ :

"وأما في العیدین علی ما اعتاده بعضهم عند الفراغ من الصلاة یتصافحون فلا أعرفه". (۲/۴۳۹ ، فصل فی سلام العید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200265

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں