بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عکرشہ نام کا مطلب اور یہ نام رکھنا


سوال

’’عکرشہ‘‘  نام رکھنا" کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی کیا ہے ؟کیا یہ صحابیہ کا نام ہے؟

جواب

’’عِکْرَشَه‘‘  نام صحابیات میں سے کسی کا نہیں مل سکا، البتہ ’’عکرشہ‘‘  نامی خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب مبارک میں مالک بن نضر کی والدہ اور نضر بن کنانہ کی بیوی تھیں، اور ’’عکرشہ‘‘  عربی زبان میں مادہ خرگوش کو کہا جاتا ہے، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

أمهات النبي لابن حبيب (ص: 29):
"ابن مالك:
وأمه: عكرشة بنت عدوان، وهو الحارث بن قيس بن عيلان بن مضر.
وأمها: ماوية بنت سويد بن غطريف، وهو حارثة ابن امرئ القيس بن مازن بن الأزد".
فتح الباري لابن حجر (9/ 661):
"(قوله: باب الأرنب)
هو دويبة معروفة تشبه العناق لكن في رجليها طول بخلاف يديها والأرنب اسم جنس للذكر والأنثى ويقال للذكر أيضاً: الخزز وزن عمر بمعجمات وللأنثى: عكرشة". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں