بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عکراش نام رکھنا


سوال

’’اکراش‘‘  نام رکھنا کیسا ہے? 

جواب

اس نام کا درست تلفظ اور لکھنے کا صحیح طریقہ ’’عِکْرَاش‘‘ ہے، یعنی شروع میں الف نہیں ہے،  بلکہ عین ہے، جس کے نیچے زیر ہے. 

 ’’عکراش‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کا نام ہے، اس لیے یہ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے۔

یہ نام لفظ ’’عکرش‘‘ سے مأخوذ ہے جو کہ ایک خاص قسم کی  گھاس کو کہتے ہیں، جو بطورِ علاج بہت سی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔  بہرحال صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر نام رکھتے ہوئے معنیٰ کو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے؛  کیوں کہ جن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماءِ گرامی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جاننے کے باوجود تبدیل نہیں کیے ان کے معنیٰ کے جاننے کی ضرورت نہیں ہے، صحابہ کرام کی صرف نسبت کافی ہے۔

تقريب التهذيب (ص: 396):

" عكراش بكسر أوله وسكون الكاف وآخره معجمة ابن ذؤيب السعدي أبو الصهباء صحابي قليل الحديث عاش مائة سنة ت ق". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200163

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں