بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنانا


سوال

میرے پاس واٹس ایپ پر تفسیر کے گروپس ہیں،  ایک مردوں کا اور 1 لڑکیوں کا،  جن میں،  میں روزانہ 2 سے 3 آیات تفسیر کی بھیجتا ہوں۔  کیا وہ گروپ چلانا جائز ہیں؟

جواب

مردوں کے لیے کسی مستند عالم کی تفسیر سے روزانہ دو یا تین آیات کی تفسیر کسی گروپ میں بھیجنا جائز ہے، تاہم اس بات کی وضاحت کی جاتی رہے کہ قرآنِ کریم کی تفسیر سمجھنے میں کسی ماہر مستند عالم سے مستقل رابطہ میں رہا جائے۔

 لیکن عورتوں کے لیے کسی قسم کا کوئی گروپ بنانا کئی مفاسد کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، لہذا اس سے اجتناب کیا جائے۔  فقط و اللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

واٹساپ پر خواتین کا گروپ بناکر مسائل بتانا

آن لائن بذریعہ واٹس ایپ خواتین کے لیے تفسیر قرآن سیکھنا اور سکھانا


فتوی نمبر : 144105200769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں