اسلام میں عورتوں کے لیے ناخن پالش کا کیا حکم ہے؟
عورتوں کے لیے ناخن پالش کا استعمال کرنا درست نہیں ؛ کیوں کہ ناخن پالش سے ناخن کا ظاہری حصہ مستور ہوجاتاہے، اور وضو و غسل میں ناخن تک پانی پہنچنا ممکن نہیں رہتا ؛ اس لیے ناخن پالش وضو اور غسل سے مانع ہے ۔البتہ اگر کسی نے لگالی ہو تو اس پر لازم ہے کہ وضو کرنے سے پہلے اس کو صاف کرے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
فتوی نمبر : 143908200583
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن