بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کی علیحدہ جماعت درست نہیں


سوال

کیا عورتیں اپنی علیحدہ جماعت کرا سکتی ہیں؟عورتوں کی جماعت کس طرح ہو گی جس طرح مرد جماعت کے ساتھ نماز کرتے ہیں ؟  کیا عورتیں جماعت میں بلند قراء ت کر سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

عورتوں کا علیحدہ مستقل جماعت کرانامکروہ تحریمی ہے،عورتوں کے لیے  بجائے جماعت کے انفرادی طور پر نماز ادا کرنا افضل ہے۔

البحرائق میں ہے:'' ( قوله:وجماعة النساء ) أي وكرهجماعة النساء؛ لأنها لا تخلو عن ارتكاب محرم وهو قيام الإمام وسط الصف فيكره كالعراة كذا في الهداية وهو يدل على أنها كراهة تحريم''۔[3/408]

تبیین الحقائق میں ہے:''( وجماعة النساء ) أي كرهجماعة النساءوحدهن لقوله عليه الصلاة والسلام: { صلاة المرأة في بيتها أفضل من صلاتها في حجرتها، وصلاتها في مخدعها أفضل من صلاتها في بيتها } ؛ ولأنه يلزمهن أحد المحظورين إما قيام الإمام وسط الصف وهو مكروه أو تقدم الإمام وهو أيضا مكروه في حقهن، فصرن كالعراة، لم يشرع في حقهن الجماعة أصلا ، ولهذا لم يشرع لهن الأذان وهو دعاء إلى الجماعة ولولا كراهية جماعتهن لشرع''۔[2/163]

دررالحکام میں ہے:''( قوله: وكره جماعة النساء وحدهن ) أي كراهة تحريم كما في الفتح''[1/377]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں