بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا ناخنوں پر کالا خضاب لگانا


سوال

کیا کالا خضاب ہاتھوں کے ناخوں پر لگانا جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ آج کل عورتیں ناخوں پر کالا خضاب لگاتی ہے خوب صورتی کے لیے!

جواب

ہاتھوں اور پیروں کے  ناخنوں پر تزیین کے لیے کالا خضاب (رنگ) لگانا جائز ہے، اور  آج کل جو خضاب لگایا جارہا ہے چوں کہ اس کا جرم (جسم) نہیں ہوتا ہے جو پانی کے ناخن تک پہنچنے سے مانع (رکاوٹ) ہو ؛ اس لیے یہ خضاب  لگا رہے تب بھی وضو ہو جائے گا اور نماز بھی ہوجائے گی۔ البتہ ناخن پالش کا چوں کہ جسم ہوتاہے، جو ناخن تک پانی پہنچنے سے مانع ہوتاہے، اس لیے ناخن پالش لگے ہونے کی حالت میں وضو نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کالا خضاب بالوں میں لگانا ممنوع ہے، احادیث مبارکہ میں اسی کی ممانعت ہے، ناخنوں پر لگانے کی ممانعت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں