بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت 48 میل کی مسافت پر واقع اپنے میکہ میں قصر کرے گی یا اتمام؟


سوال

 ایک عورت اپنے سسرال سے اپنے میکے جائے اور مسافت 48 میل ہو تو نماز کیسے ادا کرے گی قصر پڑھے گی یا پوری ؟

جواب

مذکورہ عورت جس کا میکہ اپنے شوہر کے گھر سے 48 میل کی مسافت پر ہے اگر 15  دن یا اس سے زیادہ عرصہ قیام کرنے کی نیت سے اپنے میکے جائے گی تو وہاں پوری نماز پڑھے گی، لیکن اگر یہ عورت 15  دن سے کم قیام کرنے کی نیت سے اپنے میکے جائے گی تو نمازوں میں قصر کرنا لازم ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے :

"( الوطن الأصلي ) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه ( يبطل بمثله ) إذا لم يبق له بالأول أهل فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما ( لا غير و ) يبطل ( وطن الإقامة بمثله و ) بالوطن (الأصلي و ) بإنشاء ( السفر ) والأصل أن الشيء يبطل بمثله وبما فوقه لا بما دونه، ولم يذكر وطن السكنى وهو ما نوى فيه أقل من نصف شهر لعدم فائدته، وما صوره الزيلعي رده في البحر". (2/132) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں