بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے زیرِ ناف بال کاٹنے کی مدت


سوال

عورت کے لیے زیرِ ناف بال کاٹنے  کی زیادہ سے زیادہ مدت  کتنی ہے؟  اگر صفائی کے بعد کئی مہینوں تک نہیں اگتے؟

جواب

مذکورہ صورت میں جب بال کسی وجہ سے اگتے ہی نہیں تو ان کا صاف کرنا بھی لازم نہیں ہے؛ اس لیے کہ نظافت مقصود ہے ، جب اگ جائیں تو صاف کرلیں۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 527):
"وأصل السنة يتأدى بكل مزيل؛ لحصول المقصود وهو النظافة".

الفتاوى الهندية (5/ 357):
"الأفضل أن يقلم أظفاره ويحفي شاربه ويحلق عانته وينظف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرةً".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200378

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں