بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے زیر ناف بالوں کی صفائی کے لیئے استرے کا استعمال


سوال

کیا عورت اعضاء مخصوصہ کے بال بلیڈ سے صاف کرسکتی ہے؟

جواب

مردوں کے  لیئےاسترا سے صاف کرنا اور عورتوں کے لیئے چٹکی یا چمٹی سےاکھاڑنا مستحب ہے، عورت کے لیئے پاوڈر ،کریم یا  استرے کا استعمال بھی جائز ہے۔قال ابن عابدین رحمہ اللہ تحت قولہ ویستحب حلق عانۃ: قال فی الھندیہ:ولو عالج بالنورۃیجوز کذا فی الغرائب وفی الاشباہ والسنۃ فی عانۃ المراۃ النتف(۵، ؍۲۶۱)، احسن الفتاوی، ج:۸،ص: ۷۸۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143709200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں