بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کی غلط کاری پر اس کے شوہر کو مطلع کرنا


سوال

 اگرمجھے پتا چلتاہے کہ میرے کسی دوست کی بیوی غلط کام (جسم فروشی ) کرتی ہے یا کسی غیرمردسے جسمانی رشتہ رکھاہواہے،اور اس دوست کونہیں پتا کہ اس کی بیوی ا س کے پیچھے کیاکیاکررہی ہے،توایسے میں ایک دوست کی حیثیت سے میراکیافرض ہے؟کیا میں اس دوست کوسب کچھ صحیح صحیح بتادوں؟اسلام اس بارے میں کیاکہتاہے؟برائے مہربانی ضرور بتائیں میں کیاکرسکتاہوں؟تاکہ مجھ پرکسی قسم کاگناہ نہ ہو۔

جواب

آپ اپنے دوست کو ان کی بیوی سے متعلق مذکورہ گناہ کے بارے میں بقدر ضرورت گفتگو کے ذریعہ سمجھا سکتے ہیں، مثلاً کہ آپ اپنے گھر کے بارے میں خیال رکھیں، اپنی اہلیہ کے احوال سے باخبررہیں وغیرہ،اوراس قدرہی مطلع کرنے پراکتفا کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143804200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں