بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کواحتلام ہونے سے غسل کا حکم


سوال

دورانِ عدت اگر خواب میں شوہر کو دیکھ کر عورت کو انزال ہو جاۓ تو غسل فرض ہوگا یا وضو؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر عورت کو احتلام ہونے کی صورت میں شرم گاہ سے منی خارج ہوجائے توغسل فرض ہوگا، چاہے عدت کے دوران ہو یا نہ ہو۔

الهداية میں ہے:

"والمعاني الموجبة للغسل إنزال المني على وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة النوم واليقظة."

(كتاب الطهارة، فصل فى الغسل، ج:1، ص:31، ط:مكتبه رحمانيه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144202200434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں