بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کو خواب میں احتلام ہوجائے


سوال

اگر کوئی عورت سوتے میں خواب دیکھے اور سو کر اٹھنے کے بعد اس کو کوئی تری محسوس نہ ہو تو کیا اس کے لیے جسم اور کپڑوں کو چیک کرنا ضروری ہے؟

جواب

اگر عورت كو  خواب ميں   احتلام هوجائے اور اٹھنے کے بعد تری محسوس نہیں ہوئی، تب بھی  اس کو اپنے  جسم، بستر اور کپڑوں کو دیکھنا ضروری ہے، ممکن ہے کہ منی خشک ہوچکی ہو۔

الھندیة (۱۴/۱۔۱۵):

"و إن استیقظ الرجل ووجد علی فراشه أو فخذہ بللًا وھو یتذكر احتلامًا إن تیقن أنه مني أو تیقن أنه مذي أو شك أنه مني أو مذي فعلیه الغسل ...  ولو تذكّر الاحتلام ولذة الإنزال ولم ير بللًا لايجب عليه الغسل، والمرأة كذلك في ظاهر الرواية."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200386

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں