بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا نقاب میں نماز پڑھنا


سوال

کیا عورت کا نقاب میں نماز پڑھنا درست ہے، جب کہ صرف آنکھیں نظر آ رہی ہوں باقی منہ ڈھکا ہوا ہو؟

جواب

عورت کا نقاب میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، لیکن اگر کسی عوامی جگہ میں نماز پڑھنے کی ضرورت پیش آجائے اور ایسی کوئی جگہ نہ مل سکے جہاں کسی غیر محرم کی نظر نہ پڑے  تو اسے چاہیے کہ چہرہ پر  نقاب  کی حالت میں ہی نماز پڑھ لے؛ کیوں کہ شریعت میں چہرے کے پردے کا زیادہ اہتمام ہے۔

كتاب الآثار (ص: 30):
"عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم أنه كان يكره أن يغطي الرجل فاه وهو في الصلاة، ويكره أن تصلي المرأة وهي منقبة". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں