بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا ناپاکی کی حالت میں قران کی آیت لکھنا


سوال

کیا حائضہ کاغذ پر قرآنی آیت لکھ سکتی ہے؟

جواب

جس صفحے پر لکھا جارہاہو اسے چھوتے ہوئے ناپاکی کی حالت میں قرآن کریم لکھنا ممنوع ہے، اگر اس طور پر لکھا جائے کہ جس صفحے پر لکھا جارہاہو اس پر ہاتھ  بالکل نہ لگے تو لکھنے کی گنجائش ہوگی۔

واضح رہے کہ مصحف کے خالی  صفحے کا یہ حکم نہیں ہے، چناں چہ قرآنِ مجید کی جلد کا گتہ جس پر قرآن کی آیت نہ لکھی ہو، اسے بھی بے وضو یا ناپاکی کی حالت میں چھونا منع ہے۔

(قوله: ومسه) أي القرآن ولو في لوح أو درهم أو حائط، لكن لايمنع إلا من مس المكتوب، بخلاف المصحف فلايجوز مس الجلد وموضع البياض منه". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144107200512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں