بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے سجدے اور مرد کے سجدے میں فرق


سوال

عورت اور مرد کے سجدے کے طریقے میں کوئی فرق ہے؟ اگر طریقے میں کوئی فرق ہے تو وضاحت فرمائیں!

جواب

عورتوں کے سجدہ کا طریقہ مردوں کے سجدے سے مختلف ہے،اس کا طریقہ یہ ہے کہ  عورت سجدہ میں پاؤں کھڑے نہ کرے، بلکہ داہنی طرف کو نکال کر، خوب سمٹ کر اور دب کر اس طرح سجدہ کرے کہ پیٹ دونوں رانوں سے اور باہیں دونوں پہلوؤں سے ملا کر زمین پر رکھی ہوئی ہوں۔ دو سجدوں کے درمیان جلسہ اور التحیات میں اپنے دونوں پاؤں دائیں طرف نکال کر بائیں سرین (کولھے) پر بیٹھے اور دونوں ہاتھوں کو انگلیاں خوب ملا کر اپنی رانوں پر رکھے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں