بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا درس قرآن میں شرکت کے لیے جانا


سوال

تنظیم اسلامی کے درس قرآن میں میری اہلیہ جاناچاہتی ہے اس میں کوئی قباحت ہے یانہیں؟

جواب

تنظیم اسلامی کے افکارونظریات جمہورامت سے ہٹ کرہیں،خصوصاً ان حضرات کی قرآن کریم کی تفسیرودروس پراکابرعلماء نے نقدکااظہارکیاہے،جن میں محدث العصرعلامہ سیدمحمدیوسف بنوری رحمہ اللہ اورشہیداسلام حضرت مولانامحمدیوسف لدھیانویؒ شامل ہیں۔اس لیے تنظیم اسلامی کے درس قرآن میں جانے سے اجتناب کیاجائے۔تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں فقیہ العصرحضرت مولانامحمدیوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی کتاب’’دورحاضرکے تجددپسندوں کے افکار‘‘صفحہ437تا517،مطبوعہ مکتبہ لدھیانوی کراچی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143605200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں