بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت طلاق کی دعویدار ہو اور شوہر انکار کرے


سوال

اگر مرد طلاق نہ دینے اور عورت دینے پر قسم کھاۓتو کیا کیا جاۓگا؟

جواب

اگر طلاق دینے اور نہ دینے کے حوالہ سے میاں بیوی میں اختلاف ہوجائے تو اصل حکم یہ ہے کہ بیوی شوہر کی جانب سے طلاق دینے پر شرعی گواہ پیش کرے، اگر بیوی گواہ پیش کردے تو طلاق کے وقوع کا فیصلہ کردیا جائے گا اور اگر بیوی گواہ پیش نہ کرسکے تو اس صورت میں شوہر سے طلاق نہ دینے پر قسم لی جائے گی، اگر وہ قسم اٹھانے سے انکار کردے تو اس صورت میں بھی وقوعِ طلاق کا فیصلہ صادر کیا جائے گا اور اگر طلاق نہ دینے پر شوہر قسم اٹھالے تو اس صورت میں شوہر کے حق میں یعنی طلاق واقع نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔لہذا بیوی کے ذمہ طلاق کاثابت کرنا ہے۔اگر بیوی ثابت نہ کرسکے تو شوہر سے قسم لی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں