بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ کے بعد نفل ادا کرنا


سوال

میرے سالے صاحب عمرہ ادا کرنے گئے تھے، انہوں نے کچھ وقت نکال کر میری اور میری اہلیہ کی طرف سے عمرہ ادا کیا ہے، اور آنے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ آپ دونوں نفل ادا کر لیں،  اب میرا سوال یہ ہے کہ نفل ادا کرنے کے لیے کیا نیت کرنی ہو گی؟

جواب

واضح رہے کہ  جو شخص طواف کرتا ہے اس  پر طواف کی  دو رکعت نماز ادا کرنا واجب ہوتا ہے، اگر آپ کی طرف سے آپ کے سالے نے عمرہ کیا ہے تو اس کی وجہ سے آپ کے اوپر کوئی نفل نماز ادا کرنا لازم نہیں۔ باقی آپ کے سالے نے اگر طواف کے بعد دو رکعت اد اکرلی تھیں تو بہتر، ورنہ وہ خود ابھی دو رکعت ادا کرلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں