بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ میں قصر یا اتمام


سوال

عمرہ کے سفر میں نماز قصر پڑھیں گے یا مکمل؟ مدلل وضاحت فرما دیں!

جواب

عمرہ کے سفر میں اگر کسی ایک جگہ (مثلاً مکہ مکرمہ  میں یا مدینہ منورہ)  میں ایک ساتھ  (یعنی مسلسل) پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنےکا ارادہ ہو تو اس جگہ پوری نماز پڑھی جائے گی اور اگر حرمین میں سے کسی جگہ لگاتار پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو تو  اس جگہ قصر پڑھی جائے گی۔

النتف في الفتاوى للسغدي (1 / 76):
"ويصير مقيماً بشيئين:
أحدهما إذا عزم علي إقامة خمسة عشر يوماً أين ما كان ..."
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200238

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں