بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ ادا کرنے سے پہلے میقات سے باہر چلے جانا


سوال

حالتِ احرام میں عمرہ ادا کیے بغیر میقات سے باہر جانا درست ہے؟

جواب

حدودِ حرم میں داخل ہونے کے بعد جلد از جلد عمرہ ادا کرلینا چاہیے، بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، عمرہ کی ادائیگی سے قبل احرام کی ہی حالت میں رہتے ہوئے میقات سے باہر جانے سے اگرچہ دم، کفارہ، یا صدقہ لازم نہیں ہوگا، البتہ احرام کے دوران ممنوعاتِ احرام سے بچنا لازم ہوگا، اور جلد سے جلد حرم واپس آکر جس نیت سے احرام باندھا تھا اس کی ادائیگی سے فارغ ہو کر احرام سے نکلنا ہوگا۔ نیز  اس طرح میقات سے نکلنے کی عادت نہیں بنانی چاہیے۔  (دیکھیے: حج کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، از مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب، مفتی دار الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن، بعنوان: میقات سے احرام کے ساتھ باہر چلا گیا، 4 / 229) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں