بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

علیہ السلام کسی غیر نبی کے لیے استعمال کرنا کیسا ہے؟


سوال

کیا علیہ السلام کی عبارت انبیا کے علاوہ کسی ہستی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے؟ کیا اہل بیت رسول کے ساتھ کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم استعمال کیا جاسکتا ہے؟

جواب

 علیہ السلام کا صیغہ اصطلاحی اعتبار سے چونکہ سلف صالحین نے خاص صرف انبیا کے لیے استعمال کیا ہے، اس لیے اس صیغے کا نبی کے علاوہ کسی کے لیے براہ راست استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔ البتہ یہ صیغہ بالواسطہ اور لغوی حیثیت میں غیر نبی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، چنانچہ علی النبی وآلہ وصحبہ الصلوۃ والسلام کہنا ٹھیک ہے۔یہ حکم عام ہے، اس حکم کے اطلاق میں اہل بیت وغیرہ کسی کی تخصیص نہیں ہے۔


فتوی نمبر : 143612200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں