بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علاج کے لیے اجنبی شخص کو شوہر ظاہر کرنا


سوال

ایک عورت غریب ہے، اور اس کو شوگر کا مرض ہے،  یہاں پر ایک ہسپتال فری علاج فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے شوہر کےپاس شناختی کارڈ نہیں ہے، اس عورت نے علاج کی خاطر ہسپتال والوں  کو کسی دوسرے مرد کو اپنا شوہر ظاہر کروایا ہے،  کیا اس طرح کسی کو شوہر بنانا جائز ہے؟  اپنےاصل خاوند کو بتائے بغیرجوکہ اب بوڑھا ہےاور یہ عورت جوان ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ عورت کا اجنبی مرد کو اپنا شوہر ظاہر کرنا جائز نہیں ہے،  یہ جھوٹ، دھوکا دہی اور جعل سازی ہے،  اس لیے اس پر توبہ واستغفار کرنا لازم ہے, البتہ اگر اس طرح جھوٹ کی بنیاد پر کسی نے کوائف بھر دیے ہوں اور وہ واقعۃً  علاج کا مستحق ہو تو اس کے لیے علاج کی سہولیات سے استفادہ کی گنجائش ہوگی،   باقی کسی دوسرے شخص کو شوہر ظاہر کرنے سے اس سے نکاح منعقد نہیں ہوتا خواہ عورت کنواری ہو یا شادی شدہ ہو، البتہ یہ عمل ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں