بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ میں بچے کے پہلے بال کٹائیں یا بکرے ذبح کریں؟


سوال

 عقیقہ والے دن پہلےبچےکے بال کٹائیں یا بکرے ذبح کریں؟

جواب

عقیقہ کرتے وقت جانور کو ذبح کرنے میں اور بچے کے سر کے بالوں کوحلق کرنےمیں ترتیب ضروری نہیں، کسی بھی عمل کو مقدم کرسکتے ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ پہلے جانور کوذبح کریں، پھر بال کٹوائیں۔

"یستحب الذبح قبل الحلق، وصححه النووي في شرح المهذب". (إعلاء السنن باب أفضلیة ذبح الشاة في العقیقة)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں