بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھنا


سوال

عصرکےبعدقضانمازپڑھنےکےمتعلق کیا حکم ہے؟

جواب

عصر  کی نماز کے بعد سے لے کر غروبِ آفتاب تک ہر طرح کے نوافل ادا کرنا منع ہے، البتہ اگر کوئی عصر کے بعد قضا نمازوں میں سے کوئی نماز ادا کرنا چاہتا ہے تو وہ سورج کے زردی مائل ہونے سے پہلے تک قضا پڑھ سکتا ہے، سورج کے زردی مائل ہوجانے کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک وقتی عصر کے علاوہ باقی کوئی نماز ادا نہیں کرسکتا۔  پس صورتِ مسئولہ میں عصر کی نماز کے بعد  سورج کے زردی مائل ہونے سے پہلے پہلے تک قضا نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

البتہ عصر کی نماز کے بعد اگر قضانماز پڑھنی ہو تو گھر میں یا ایسی جگہ پڑھنی چاہیے جہاں لوگ نہ دیکھیں؛ اس لیے کہ عصر کے بعد نماز پڑھتا دیکھ کر لوگ سمجھ جائیں گے کہ یہ قضا نماز ہے، اور جان کر بلاعذر نماز قضا کرنا گناہ ہے، اور گناہ کا اظہار درست نہیں ہے، اسی طرح لوگوں کو بدگمانی کا موقع نہ ملے یہ نوافل پڑھ رہا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200668

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں