بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی اذان اور نماز کے درمیان ظہر کی قضا نماز پڑھنا


سوال

کیا عصر  کی اذان کے بعد اور نماز سے پہلے ظہر کی چھوٹی ہوئی نماز قضا کرسکتے ہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں عصر  کی اذان کے بعد نماز سے قبل ظہر کی فرض نماز کی قضا کر سکتے ہیں، اسی طرح عصر کی نماز کے بعد بھی فرض نماز کی قضا ادا کرنے کی اجازت ہے، تاہم غروبِ  آفتاب سے پہلے جب سورج زرد پڑجائے تو  اس وقت میں اسی دن کی عصر کے علاوہ دیگر کوئی بھی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں